English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمندر میں میزائل کا کامیاب تجربہ

share with us

12 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع)فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے سوموار کے روز سمندر میں میزائلوں‌ کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔

عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' کے مطابق حماس نےاپنی میزائل ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے بعد ان کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کا میزائل تجربات کرنا اسرائیل کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی میزائل صلاحیت ظاہرکرنے کی کوشش ہے۔ یہ میزائل تجربات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب دوسری طرف غزہ کی پٹی میں کچھ عرصے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی سے امن ہے۔

فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی سے 8 میزائل تجربات کیے ہیں۔ ادھر غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے سمندر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا