English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف,صدارتی امیدوار کا بیان

share with us

واشنگٹن :12 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) امریکا میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سینیٹر کاملا دیوی ہیرس کو نائب صدر نامزد کردیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام جنوبی ایشیائی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے مضبوط امیدوار جوبائیڈن نے سینیٹر کاملا دیوی ہیرس کو نائب صدرنامزد کردیا ہے۔

کاملا دیوی ہیرس کیلی فورنیا سے افریقی امریکی سینیٹر ہیں، نائب صدارت کیلئے کاملاہیرس پہلی سیاہ فام جنوبی ایشیائی خاتون ہوں گی، کاملا دیوی ہیرس کی والدہ کا آبائی وطن بھارت جبکہ والد کا تعلق جمیکا سے ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا اپنبے ٹوٹر پیغام میں کہنا ہے کہ کاملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پینس کا مقابلہ کرنے کیلئے

بہترین امیدوار ہیں، میں چاہتا ہوں کہ جنوری2021میں کاملاہیرس امریکی قوم کی قیادت کریں، کمالا ہیرس کے ساتھ ہم ٹرمپ کو بھرپور شکست دیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی کیلیفورنیا کی سینیٹر کمالا ہیریس کو نائب صدر کے طورپر اہم امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے نائب صدارت کیلئے جوبائیڈن کے انتخاب کو سراہا گیا ہے۔ ادھر صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ مسلمانوں کو حکومت میں نمائندگی دے گی، انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق حضرت محمد کی حدیث بھی سنائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا