English   /   Kannada   /   Nawayathi

۷ اگست کو منیگلور کے لیے چارٹرڈ فلائٹ نے بھری اڑان ،ساحل اضلاع کے لوگ تھے سوار

share with us

7اگست کو  رأس الخیمہ سے ایک چارٹرڈ فلائٹ نے منگلورو کے اڑان بھری تھی جس میں کل 182مسافر تھے جن میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی تعداد 16تھی۔ آل انڈیا مسلم ڈیولیمنٹ کے ترجمان مظفر شیخ نے فکروخبر کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 7اگست کو دوپہر ایک بجکر پچاس منٹ پر اس چارٹرڈ فلائٹ نے اڑان بھری۔ اس فلائٹ کے انتظامات میں آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ فورم کا نا م پیش پیش ہے جس کے کارکنان نے مسافروں کے لئے کاغذی کارروائی سے لے کر جملہ انتظامات کئے۔ بی بی ڈی، جاکٹی ٹراویلس اور نما کنڈاتیارو نامی تنظیم اور ٹراویلس نے بھی اپنا اپنا تعاون پیش کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مسافروں کا منگلورو میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے استقبال کرتے ہوئے انہیں کورنٹائن سینٹر پہنچانے کے لئے بسوں اور پک اپ وغیرہ کے انتظامات کئے تھے جس پر مسافروں نے اپنے خوشی کااظہار کیا۔ آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ نے مختلف حکومتی افسران کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جملہ جماعتوں کے کارکنان اور تنظیموں کے نمائندوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا