English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا مرض سے اموات سے زیادہ صحتیاب ہونے کی شرح کہیں زیادہ، منگلورو میں عمر رسیدہ افراد ہورہے ہیں تیزی سے روبہ صحت 

share with us


منگلورو 11/ اگست 2020(فکروخبر نیوز)  کورونا وائرس کے نئے معاملات کی جہاں روز بروز خبریں آرہی ہیں اس سے زیادہ یہ خبریں اہمیت کی حامل ہیں کہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے معاملات سے کہیں زیادہ ہیں۔ حکومت کی جانب سے نجی اسپتالوں کوکورونا کا علاج کئے جانے کی اجازت دینے کے بعد کورونا کے مریض بڑی تعداد میں منگلورو کے مشہور اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہورہے ہیں۔  ایسے افراد کی ایک فہرست تیار کرکے لوگوں میں ہمت افزا پیغام دینے کی بھٹکلی منگلورو جماعت نے ایک کوشش کی ہے جس کے مطابق وہ عمر رسیدہ افراد جو کورونا مرض کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل ہوئے تھے اور وہ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا مرض کی وجہ سے اموات سے زیادہ صحتیاب ہونے کی شرح کہیں زیادہ ہے۔ مرض سے گھبرانے کے بجائے وقت پر علاج کی ضرورت ہے۔ 
یہاں پر کچھ ایسے ناموں کا تذکرہ کیا جارہا ہے کہ جن عمریں، پچاس، ساٹھ،ستر اور اسی سال سے متجاوزہے او رالحمدللہ وہ روبہ صحت ہوچکے ہیں۔ 
نجمہ کوثر  (۵۸) انڈیا نا ہاسپٹل 
ابومحمد (کایکنی ) (۴۹)  انڈیا نا ہاسپٹل
بی بی فاطمہ (۸۰)   انڈیا نا ہاسپٹل
محمد اشرف برنڈا (۷۲)  ہائلینڈ ہاسپٹل
مہر النساء (۷۸ )   ہائلینڈ ہاسپٹل 
شمس النساء ( ۷۲) یونیٹی ہاسپٹل 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا