English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان سیاسی بحران ختم : عہدے کے لئے نہیں عزت نفس کے لئے تھی لڑائی : سچن پائلٹ

share with us

:11 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع)راجستھان میں سیاسی بحران ختم ہونے کی امیدوں کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، سینئر لیڈر احمد پٹیل اور کے سی وینو گوپال نے پیر کی رات میں راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے ساتھ میٹنگ کی ۔ کانگریس کے اعلی لیڈروں سے ملاقات کے بعد پائلٹ نے کہا کہ حکومت اور تنظیم میں کئی ایسے ایشوز تھے ، جن کو ہم نے سامنے لانا چاہتے تھے ۔ خواہ ملک سے غداری کا معاملہ ہو ، ایس او جی جانچ کا موضوع ہو یا پھر کام کاج کو لے کر اعتراضات ہوں ، ان سبھی کے بارے میں ہم نے اعلی قیادت کو بتایا ۔ ساتھ ہی کہا کہ پوری کارروائی کے دوران بہت ساری باتیں کی گئیں اور یہاں تک کہ میرے بارے میں بھی بہت باتیں ہوئیں ۔ ذاتی طور پر کچھ ایسی باتیں ہوئیں ، جن کا مجھے بھی برا لگا ، لیکن صبر و تحمل برقرار رکھنا ۔ سیاست میں ذاتی رنجش کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

سچن پائلٹ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے تفصیل سے تبادلہ خیال ۔ ساتھ ہی ممبران اسمبلی کی باتوں کو ہم نے سامنے رکھا ۔ مجھے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تین رکنی کمیٹی جلد ہی ان معاملات کا حل نکالے گی 

علاوہ ازیں سچن پائلٹ نے کہا کہ پارٹی عہدہ دیتی ہے تو پارٹی عہدہ لے بھی سکتی ہے ، مجھے عہدہ کی بہت لالچ نہیں ہے ، لیکن میں چاہتا تھا کہ جو عزت و احترام کی بات ہم کرتے تھے وہ برقرار رہے ۔ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ جن کی محنت سے سرکار بنی ہوئی ہے ، ان لوگوں کی حصہ داری اور شراکت داری یقینی بنائی جائے ۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ذریعہ کئے گئے حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ایسی زبان کا استعمال نہیں کیا جو ہمارے لئے مناسب نہیں ہے ۔ سچن پائلٹ نے کہا کہ ہماری جواب دہی بنتی ہے کہ ہم کیسے وعدوں کو پورا کریں ۔ پارٹی نے جو وعدے کئے تھے ، انہیں پورا کرنا ضروری ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ جلد ہی پریشانی کا حل نکل جائے گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا