English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی نے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے منریگا کے ساتھ نیائے یوجنا نافذ کرنے کا حکومت سے کیا مطالبہ

share with us

:11 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع)کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کورونا وبا کے دوران بڑھتی بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ منریگا کے ساتھ ساتھ 'نیائے' کے نفاذ کو ضروری بنائیں۔ انھوں نے معیشت میں اصلاحات اور کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہوکر گاؤں لوٹنے والے لوگوں کے لیے منریگا اسکیم کو جاری رکھنا ضروری قرار دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اس سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کو راحت ملے گی۔

راہل گاندھی نے اس تعلق سے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”شہر میں بے روزگاری کی مار سے متاثرین کے لیے منریگا جیسے منصوبہ اور ملک بھر کے غریب طبقہ کے لیے نیائے نافذ کرنا ضروری ہے۔ یہ معیشت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوگا۔“ ساتھ ہی راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور ٹوئٹ کے آخر میں سوال پوچھا ہے کہ ”کیا سوٹ بوٹ کی سرکارغریبوں کا درد سمجھ پائے گی؟“ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک گراف پوسٹ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منریگا کے ذریعہ روزگار پانے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا