English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات سے ہندوستان پہنچنے والوں کا سلسلہ ہنوز جاری :  10اگست کومنگلورو پہنچی چاٹرڈ فلائٹ :  انتظامات پر مسافروں نے کیا خوشی کا اظہار

share with us

بھٹکل 11/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے امارات سے اپنے ملک لوٹنے کے خواہشمند احباب کو وطن واپسی کے لئے چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف تنظیمیں او رجماعتیں مل کر اس کام کو انجام دے رہی ہیں جن کے کاموں کی ہرطرف سے سراہنا کی جارہی ہے۔ امارات سے نکلنے کے بعد سے منگلور اور ان کے اپنے آبائی علاقہ پہنچنے تک ان کا خیال رکھا جارہا ہے اور کسی بھی طرح کی انہیں تکلیف نہیں ہونے دی جارہی ہے۔ قدم قدم پر رہنمائی کے لئے رضاکار موجود ہیں۔ وطن واپسی کے بعد یہیں کی کچھ جماعتیں اور تنظیمیں بھی ان ملک لوٹنے والوں کی خدمت کو اپنے لئے ذخیرہئ آخرت تصور کررہی ہیں اور کاغذی کارروائی سے لے کر ان کے گھروں تک پہنچنے تک انہیں آرام پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ تنظیمیں وجماعتیں ان کوششوں پر لائق مبارکباد ہیں۔  جن میں قابلِ ذکر سرفراز جوکاکو، ایس ایم سید افضل، نوید کوبٹے، عمران خطیب، عبدالمعز ایس جے، یوسف شیخ اور ضیاء کلاگار وغیرہ ہیں۔
فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق 10 اگست کو رات تین بجکر دس منٹ پر رأس الخیمہ سے ایک چارٹرڈ فلائٹ نے اڑان بھری جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے 66 مسافر سوار تھے۔ ان مسافروں میں استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانامحمد شعیب ائیکری ندوی بھی تھے جنہو ں نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انتظامات کرنے میں جس طرح ہمارے نوجوانو ں نے دلچسپی دکھائی ہے وہ قابلِ مبارکباد ہے۔ اس کے ساتھ بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے ذمہ داران نے بھی اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ہے۔ دراصل یہ  تمبے بی سی ایفچارٹرڈ فلائٹ چند بھٹکلی نوجوانوں کے تعاون سے منگلورو پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ منگلورو پہنچنے کے بعد بھٹکلی جماعت منگلورو، تنظیم اور فیڈریشن کے ذمہ داران نے بھی اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا