English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان : سچن پائلٹ کی راہل پرینکا سے بات چیت

share with us

نئی دہلی:10 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) راجستھان کے سیاسی بحران کے درمیان راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر کمان سنبھالی ہے۔ آج سچن پائلٹ سے راہل گاندھی کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران سچن پائلٹ نے اپنی ناراضگی کو لے کر پوری وجہ بتائی۔ ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی اور سچن پائلٹ کے درمیان پھر سے ایک اور ملاقات ہوسکتی ہے۔

راجستھان میں سیاسی بحران کے درمیان سچن پائلٹ نے آج راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کرکے راجستھان کانگریس کے ساتھ اشوک گہلوت کے بارے میں فیڈ بیک دی ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے اشوک گہلوت کی قیادت کو لے کر ناراضگی ظاہر کیہے۔ اس کے علاوہ سچن پائلٹ نے قیادت بدلنے اور 2023 کے اسمبلی انتخابات کو لے کر واضح پیغام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کی نہ صرف سچن پائلٹ کی نہ صرف راہل گاندھی سے ملاقات ہوئی ہے بلکہ ان سے پرینکا گاندھی نے بھی فون پر بات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلورٹسٹ پر سچن پائلٹ اور ان کے اراکین اسمبلی حکومت کی حمایت میں ووٹ کریں گے جبکہ سچن پائلٹ اور ان کے حامی اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا ہائی کمان نے یقین دہانی کرائی ہے۔ وہیں صلح کے فائنل فارمولے پر سونیا گاندھی فیصلہ کریں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا