English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل:  حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی ایک عہد ساز شخصیت کے نام سے فکروخبر کی ڈاکو منٹری منظرعام پر

share with us

بھٹکل 10/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) ادارہ فکروخبر بھٹکل کی جانب سے قاضی جماعت المسلمین بھٹکل، صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل وسرپرست فکروخبر بھٹکل حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمۃ اللہ کی حیات پر تاریخی ڈاکومنٹری آج یوٹیوب چینل ”فکروخبر ٹی وی“ پر نشر کی گئی ہے۔ مولانا کی وفات نہ صرف اہلیانِ بھٹکل بلکہ پوری امت کے لئے عظیم خسارہ ہے۔ مولانا نے جس ہمت اور حوصلہ کے ساتھ اپنی پوری زندگی دین پور دعوتِ دین کے لئے وقف کردی اس کی مثالیں دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ عصری علوم حاصل کرنے کے دوران دینی جذبہ سے سرشار ہوکر جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ان کا داخلہ لینا ہی ان کے عزم وارادہ کا ظاہر کرتا ہے اور یہی عزم وحوصلہ ان کی پوری زندگی میں نظر آیا۔ مولانا بھٹکلی علماء کے سرپرست مانے جاتے تھے۔ کئی سالوں سے ابناء جامعہ کے سرپرست کی حیثیت سے ان کے ہر میدان میں رہنمائی کرتے رہے۔ سن 2009میں قاضی جماعت المسلمین کی حیثیت سے تادمِ آخر پورے بھٹکل اور اطراف واکناف کی سرپرستی فرماتے رہے۔ حضرت ڈاکٹر علی ملپا رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد آپ جنوبی ہند کی مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر بنائے گئے۔ مولانا کی حیات کے گوشوں کو نئی نسل کو واقف کرانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی زندگی سے سبق حاصل کرتے ہوئے ان جیسا بننے اور بنانے کی فکر پیدا ہو۔ اسی جذبہ کے ساتھ ادارہ فکروخبر نے تقریباً پچاس منٹ پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری ترتیب دی ہے جس میں مولانا کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔مختلف علماء، عمائدین کے تأثرات نے اس ڈاکومنٹری کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ مولانا کی حیات پر یہ ڈاکومنٹری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ 
آپ بھی دیکھیں اور اپنے دوست واحباب کو دیکھنے کی ترغیب دیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا