English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا میں بارشوں کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ!

share with us

سیئول:10اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) جنوبی کوریا میں مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ 6 ہزار افرار بے گھر ہوگئے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں بارشوں کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مسلسل بارشوں، سیلابی ریلے کے رہائشی علاقوں میں داخل ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 6 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔

South Korea Flood 1

 

سیلاب کے باعث 22 ہزار 980 ایکڑ رقبہ زیرآب گیا جب کہ 9 ہزار 500 سرکاری و نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ریلیف کیمپ میں 5 ہزار 900 افراد نے پناہ حاصل کی ہے تاہم کیمپ میں پینے کے پانی اور اجناس کی کمی کا سامنا ہے۔

South Korea Flood 2

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ بارشوں کا ملک بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا آغاز کل سے ہوگا، شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور میونسپل اداروں کو ہنگامی صورت حال نمٹنے سے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا