English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزارت دفاع 101 جنگی دفاعی اشیا کی درآمد پر پابندی لگائے گی، خود انحصاری پر توجہ دی جائے گی: راج ناتھ سنگھ

share with us

نئی دہلی:09 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع)گھریلو دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑے اصلاحی اقدام کے تحت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج 101 توپوں، بندوقوں، رائفلز اور ٹرانسپورٹ طیاروں سمیت 101 ہتھیاروں اور فوجی پلیٹ فارمس کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا۔

سنگھ نے یہ اعلان کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ’’وزارت دفاع اب ’’آتما نربھر بھارت‘‘ کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔‘‘وزارت نے 101 اشیا کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کے درآمدات پر 2020 اور 2024 کے درمیان آہستہ آہستہ پابندی نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔

101 ممنوعہ اشیاء کی فہرست میں کچھ ہائی ٹکنالوجی ہتھیار جیسے آرٹلری گن، اسالٹ رائفلز، کورویٹس، سونار سسٹم، ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ)، رڈار اور دیگر بہت سی اشیا شامل ہیں۔

درآمدات پر پابندی کو 2020 اور 2024 کے درمیان آہستہ آہستہ نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فہرست کے اجرا کا مقصد ہندوستانی دفاعی صنعت کو مسلح افواج کی متوقع ضروریات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا