English   /   Kannada   /   Nawayathi

کووڈ سینٹر میں آتشزدگی سے 10افراد ہلاک

share with us

حیدرآباد:09 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) آندھراپردیش کے وجے واڑا میں آج صبح 5 بجے قرنطینہ مرکز کے طور پر استعمال کیے جا رہے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایک شخص کی موت جل کر ہوئی، جب کہ باقی اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ایک ٹیم نے پی پی ای کٹس اور حفاظتی سازوسامان پہن کر لاشوں کو ہوٹل سے باہر لایا۔ہوٹل کے اندر 40 کے قریب افراد موجود تھے، جن میں سے 30 کوویڈ 19 مریض تھے اور 10 اسپتال کے عملے سے تھے۔

پندرہ مریضوں کو فائر ٹینڈروں کا استعمال کرکے بچایا گیا، جب کہ لگ بھگ 17 افراد کو سیڑھیوں کا استعمال کرکے بحفاظت نکالا گیا۔ مریضون کو اسی طرح کے قرنطینہ سہولیا والے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی گارڈ کرشنا ریڈی سمیت دو ملازمین نے خود کو بچانے کے لیے پہلی اور دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی۔وجے واڑا کے کمشنر آف پولیس بی سرینواسلو کے مطابق یہ واقعہ ہوٹل ’’سورن پیلیس‘‘ میں پیش آیا، جس کو COVID-19 قرنطینہ مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پہلے ہوٹل کے استقبالیہ کے قریب لگی اور پھر پہلی اور دوسری منزل تک پھیل گئی۔ یہ ہوٹل شہر کے وسط میں واقع ہے۔

وزیر اعلی وائی ایس جگن نے حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ کے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا