English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا: بے روزگاروں کے لیے بڑی خبر !

share with us

  واشنگٹن: 09 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع)  امریکا میں بے روزگار افراد کو 400 ڈالر ہفتہ وار دیے جائیں گے، اس سلسلے میں حکم نامے پر دستخط ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 مزید ایگزیکٹو حکم ناموں پر دستخط کر دیے، ان حکم ناموں میں بے روز گاری الاؤنس سمیت دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

حکم نامے کے مطابق بے روز گار افراد کو 400 ڈالرہفتہ وار دیے جائیں گے، الاؤنس کا 75 فی صد وفاق اور 25 فی صد ریاست ادا کرے گی۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے مذاکرات ناکام ہونے پر یہ ایگزیکٹو حکم نامے جاری کیے گئے ہیں، ادھر ڈیموکریٹ پارٹی نے ایگزیکٹو حکم ناموں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قبل ازیں، ریلیف بل پر وائٹ ہاؤس اور ڈیموکریٹ پارٹی میں مذاکرات ہوئے لیکن یہ کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، ڈیموکریٹ کنٹرولڈ ہاؤس کی جانب سے 3 کھرب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کیا گیا تھا تاہم ری پبلکن کنٹرول سینیٹ نے 3 کھرب ڈالرز کے بل کو مسترد کر دیا تھا۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے صرف 1 کھرب ڈالرز کا پیکج منظور کرانا چاہا، جس پر ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے 1 کھرب ڈالرز کم کرنے کی پیش کش بھی کی، لیکن مذاکرات پھر بھی کامیاب نہ ہو سکے۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ ہاؤس 2 کھرب ڈالرز سے کم کا پیکج منظور نہیں کرے گا، 1 کھرب ڈالرز ہم نے کم کیے، 1 کھرب ری پبلکن پارٹی بڑھائے، لیکن وائٹ ہاؤس نے نینسی پلوسی کی پیش کش مسترد کر دی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا