English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولس اہلکار کی ہمت : جان جایے تو جائے ،جانیں نہ جائے !

share with us

میکسیکوسٹی: 09 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع)شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں بہادر پولیس اہلکار نے بس میں سوار درجنوں مسافروں کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچا لیا لیکن خود ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 24 جون کو میکسیکن ریاست ویلے ڈی چھالکو میں پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بس میں سوار نڈر پولیس اہلکار نے موقع دیکھتے ہی لٹیروں پر فائرنگ شروع کردی اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے۔

رپورٹ کے مطابق تین ڈاکو مسافروں کو لوٹنے کی غرض سے بس میں سوار ہوئے اور اسلحہ دکھا کر شہریوں کو موبائل فون اور قیمتی سامان دینے کو کہا، اتفاقاً مذکورہ بس میں ہی ایک پولیس اہلکار بھی سوار تھا۔

اس نے موقع دیکھ کر پہلے سامنے اور پھر پیچھے کھڑے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی، لٹیروں نے جواباً فائر کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا، لیکن اس بھگدڑ میں مسافروں نے تینوں ڈاکوؤں کو  دبوچ لیا۔

پولیس کے مطابق شہریوں نے لیٹروں کو بہیمانہ تشدد کرکے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا