English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل انجمن نے طلباء کی تربیت کے لئے انجمن سینٹر آف ایکسلینس قائم کرنے کا کیا اعلان 

share with us

بھٹکل 09/ اگست 2020(فکروخبر نیوز)  انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل نے اب طلباء کو مختلف میدانوں میں آگے بڑھانے کے لئے انجمن سینٹر آف ایکسلینس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج اخباری نمائندوں کے سامنے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے صدر انجمن جناب مزمل قاضیا صاحب نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انجمن سے فراغت حاصل کرنے والے مختلف ممالک میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور اب بھی ہماری یہی کوشش ہے کہ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بااخلاق او رباکردار ہوکر نکلیں۔پی یوسی کے بعد طلباء کو مختلف میدان میں جانے کے لئے تربیت کی ضرورت ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے انجمن کی انتظامیہ نے انجمن کے تحت سینٹر آف ایکسلینس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سینٹر میں پی یو سی، آرٹس اینڈ کامرس، بی بی اے اور بی سی کے طلباء کے لئے شارٹ ٹائم کورسس بہت ضروری ہے جس کے ذریعہ انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے رہنمائی میں ملتی ہے۔ اس کے تحت انجمن انجینئرنگ کے طلباء کے لئے شارٹ ٹائم کورسس بھی شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اترکنڑا اور دیگر اضلاع میں یو پی ایس سی کے میدان میں طلباء کو آگے بڑھانے کے لئے کوئی تربیتی نظام قائم نہیں ہے۔ اب ان شاء اللہ انجمن سینٹر آف ایکسلینس کے تحت انہیں بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ انجمن میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر کالجس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو بھی اس سینٹر سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔ اس کے لئے معقول فیس لی جائے گی۔
ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری صاحب نے اس موقع پر کہا کہ ہم طلباء میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اسی ارادہ کے تحت ہم نے اس سینٹر کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل صاحب نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران انجمن کی خدمات پر مختصراً روشنی ڈالی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا