English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : پانچ سالہ بچی عائشہ ذروہ نے لاک ڈاؤن کے تین ماہ میں ناظرہ قرآن مکمل کیا

share with us

بھٹکل 08 اگست 2020 (فکروخبرنیوز) ویسے تو قرآن مجید کے تعلق سے بہت سارے اعجاز دنیا بھر میں دیکھنے اور سننے میں آتے رہتے ہیں لیکن ادھر لاک ڈاؤن کی مدت میں بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں قرآن مجید حفظ اور ناظرہ مکمل کرنے کی کئی ایک واقعات سامنے آچکے ہیں ۔ بھٹکل سے تعلق رکھنے والی کم عمر عائشہ ذروہ بنت مولانا عبدالمقیت موٹیا ندوی نے صرف تین ساڑھے تین ماہ کی قلیل مدت میں قرآن مجید کا آج ناظرہ مکمل کیا ہے۔ دراصل عائشہ ذروة کی عمر پانچ سال ہے اور وہ  ابھی علی پبلک اسکول میں کے جی اوّل کی طالبہ ہے۔ لاک ڈاؤن کے اوقات میں اپنی والدہ کے ہاتھوں نورانی قاعدہ سے بسم اللہ خانی ہوتی ہے اور رفتہ رفتہ پورے دن مسلسل محنت اور ذوق و شوق کا ثبوت دیتے ہوئے اور لاک ڈاؤن کے اوقات کا صحیح استعمال کرتے ہوئے بچی نے قرآن مجید سے گہری دلچسپی کا ثبوت دے کر صرف ساڑھے تین ماہ کی قلیل مدت میں جو کارنامہ انجام دیا ہے اس پر جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ عائشہ ذروة اپنی عمر کے صرف پانچ سال تین ماہ مکمل کرچکی ہے اور اس کم عمری میں بچی نے صرف ساڑھے تین ماہ کی قلیل مدت میں قرآن مجید سے محبت اورشوق اور ذوق سے دن رات محنت کرکے ناظرہ خوانی کی تکمیل واقعتا قابل تحسین اور لائق تقلید عمل ہے۔ مذکورہ بچی کا یہ کارنامہ دیگر گھروالوں کے لئے یہ سبق دے رہا ہے کہ بچوں پر محنت کرنے پر اس کا نتیجہ بہت جلد اللہ تعالیٰ ہمیں دکھادیتے ہیں۔ ہمیں بچوں پر محنت کرنے اور اوقات کے صحیح استعمال کے ضرورت پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ 
ناظرہ ختم القرآن کے اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے بچوں کو بچپن سے قرآن مجید کی تعلیم دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہوسکتا جب تک گھر کے بڑے اس کی فکر نہ کریں اور فکریں گھر کے ماحول اور اچھی تعلیم و تربیت سے پیدا ہوتی ہے مزید کہا کہ ہم میں کتنے لوگ ہیں جو صحیح قرآن مجید پڑھنا بھی نہیں جانتے۔ ضرورت ہے کہ ہم اس کی فکر کریں۔ اس دعائیہ نشست میں مولانا محمد انصار خطیب ندوی ،مولانا اقبال نائیطے ندوی اور جامعہ اسلامیہ کے شعبہ حفظ کے استاذ حافظ مولانا ابو صالح صاحب کے علاوہ قریبی رشتہ دار موجود تھے۔

ادارہ فکروخبر بھٹکل عائشہ ذروة  اور اس کے والدین کے حق میں مبارکباد پیش کرتا اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید کا سچا عاشق بنائے اور اپنی پوری زندگیوں کو قرآن مجید کا عملی جامہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی کی دعا پر اس نشست کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا