English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع اترکنڑا میں بھاری بارش سے لینڈ سلائڈنگ کے واقعات، سمندر میں طغیانی 

share with us

کاروار 08/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) ضلع اترکنڑا میں کل سے بارش ذرا تھم گئی ہے لیکن بارش سے ہونے والے نقصانات کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے ساتھ ساتھ درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے اکھڑنے، پلوں کے ڈوب جانے اور مکانوں میں پانی گھس آنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق کاروار تعلقہ کے دیوالا مکی گرام پنچایت حدود میں نگے گاؤں میں چھ ایکڑ اراضی کھسک گئی ہے۔ کمٹہ تعلقہ کے یانا کے مقام پر بھورایشور مندر کے سامنے بھی لینڈ سلائڈنگ سے دو دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 
    سرسی کے دریائے ورڈر میں پانی ک بہاؤ خطرے کی سطح پر ہے۔ بحیرہ عرب میں طغیانی دیکھنے میں آرہی ہے اور کئی علاقوں میں کٹاؤ کی بھی خبریں ہیں۔ 
    بارش کی وجہ سے منڈگوڈ تعلقہ میں سات مکانات،سداپور میں اٹھارہ، کمٹہ تعلقہ کے چند مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے۔ سب سے اہم بات کسانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی فصلیں کھوچکی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا