English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس کے ان حالات میں رجوع الی اللہ کی اشد ضرورت :  جماعت اسلامی ہند کرناٹکا نے کوویڈ۔19دعوت رجوع الی اللہ کے نام سے پندرہ روز مہم کا کیا آغاز 

share with us

بھٹکل 06/ اگست 2020(فکروخبر نیوز)  کورونا وائرس کی وجہ سے انسان آزمائشی دور سے گذر رہاہے۔ ہرجگہ اسی بیماری کا شور ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ایک دوسرے کو یاد دہانی بھی کرائی جارہی ہے لیکن اصل یہ ہے کہ ہمیں اس کے خالق کی طرف رجوع ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کرناٹکا نے 5اگست سے 20اگست تک ریاست گیری مہم کوویڈ۔19 دعوت رجوع الی اللہ کے نام سے چلانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لئے یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سماجی رابطے کے ویب سائٹس اور ایپلیکشن کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس پیغام کو پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اترکنڑا کے ناظم جناب طلحہ سدی باپا نے آج صبح منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہو ں نے اہم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے نہیں بلکہ دیگر مذاہب رہنماؤں کے بیانات حاصل کرکے اپنے پروردگار کی طرف پلٹنے کی دعوت دینے کی بھی کوشش کریں گے۔ 
امیر مقامی مجاہد مصطفی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند موقع کی مناسبت سے پروگرامات کاانعقاد کرتی ہے۔ ان حالات میں جب کہ لوگ اپنے مالک کو بھول کر زندگی گذار رہے ہیں، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انہیں پروردگار کی طرف آنے کی دعوت دیں۔ انہوں نے اس مہم کوکامیاب بنانے کے لئے تعاون کی درخواست کی ہے۔ 
اس موقع پر رضا مانوی نے ناظم ضلع اور امیر مقامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کا استقبال اور ان کاشکریہ بھی ادا کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا