English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  بجلی بل کے متعلق شکایات کے حل کے لئے کی گئی کوشش لائی رنگ: افسران نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی 

share with us

بھٹکل 06/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں بجلی بل کے مسئلہ پر کی جانے والی مختلف کوششیں رنگ لارہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے درمیان بجلی بل کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہاں کے کچھ سماجی کارکنان نے اس کو حل کرنے کی طرف قدم بڑھایا اور شکایت کنندہ سے بجلی بل کی تفصیلات اکٹھاکرکے اس کی تحقیقات کی۔ ان سماجی کارکنان کے مطابق یقینا عوام کی شکایات بجا ہیں او راس مسئلہ کو افسران کے سامنے اٹھانے کی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں انہو ں نے تمام تر تفصیلات رکھنے کے بعد فکروخبر اور دیگر میڈیا میں اس سلسلہ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں اس مسئلہ سے جڑی بہت سی باتیں سامنے لائی گئی۔ اب ہیسکام افسران نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 
    وارتا بھارتی کے سب ایڈیٹر جناب اسماعیل زوریز نے فکروخبر کو بتایا کہ ان کی جانب سے اس سلسلہ میں افسران سے فون پر رابطہ کرکے پورا معاملہ سامنے رکھا جس پر انہو ں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے یقین دہانی کراتے ہوئے شکایت کنندہ کو دفتر آنے کی بات کہی ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ جن بجلی بلوں میں زیادتی کی شکایات ہیں انہیں دوبارہ دیکھ کر عوام کے اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔ 
    لاک ڈاؤن کے دوران نہ صرف مکانوں بلکہ تین ماہ سے بند پڑی دکانوں کے بجلی بل میں بھی زیادتی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دکانداروں کے مطابق انہوں نے جب دکان کھولی ہی نہیں تو بل کیسے آیا۔ اس پر افسران نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹر ریڈنگ کا مرحلہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اوسط بل انہیں دیا گیا تھا۔ اب دوبارہ میٹر ریڈنگ کرکے اس کے مطابق ہی انہیں بل دیا جائے گا۔ 
    افسران نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی بل کے سلسلہ میں عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جس کو بھی لگے کہ ان کے بل کے متعلق کچھ شکایات ہیں وہ دفتر آکر افسران سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا