English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آج امتناعی احکامات رہے نافذ

share with us

 بھٹکل 05 اگست 2020 (فکروخبرنیوز، ذرائع) بدھ کے روز ایودھیا میں رام مندر کی سنگ بنیاد تقریب کو دیکھتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بھٹکل میں آج ممنوعہ احکامات عائد کردیئے گئے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت کے اعلان کے مطابق بدھ کی صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک سی آر پی سی سیکشن 144 کے تحت ممنوعہ احکامات بھٹکل پر نافذ کیے  گئے تھے ۔  ایودھیا میں  تقریب کے تناظر میں کرناٹک کے متعدد اضلاع جن میں دھارواڑ، کالابوراگی، کوڈاگو اور جنوبی کنیرا  میں آج  دفعہ 144 کے تحت ممنوعہ احکامات نافذ کردیئے ہیں۔ کوڈاگو میں ڈپٹی کمشنر نے بدھ کی آدھی رات سے جمعرات کی آدھی رات تک امتناعی احکامات نافذ کئے گئے تھے۔ دھارواڑ میں، 4 اگست کی صبح 6 بجے سے 06 اگست کی صبح 6 بجے تک، دو دن کے لئے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ضلع دھارواڑ میں بھی شراب اور پٹاخوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ کالابوریگی شہر کی حدود میں بھی ممنوعہ احکامات نافذ کیے  گئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا