English   /   Kannada   /   Nawayathi

سول سروسز کے امتحانات میں 42 مسلم امیدوار کامیاب

share with us

:05اگست 2020(فکروخبر/ذرائع)یونین پبلک سروس کمیشن نے سنہ 2019 کے کل ہند امتحانات کے نتائج آج جاری کر دیئے گئے ہیں.آل انڈیا رینکنگ میں پہلے مقام پر آنے والے امیدوار کا نام پردیپ سنگھ ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے پائیدان پر قبضہ کرنے والے امیدوار جتن کشور اور پرتیبھا ورما ہیں۔

اس مرتبہ کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد 829 ہے جس میں سے 42 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر ہم فیصد کے حساب سے دیکھیں تو گزشتہ برس کے مقابلے میں اس بار کا رزلٹ کافی بہتر رہا رواں برس 5.06 فیصد ہے جبکہ گذشتہ برس کامیاب ہونے والے مسلم طلباء کا فیصد 3.95 تھا.

رواں برس یو پی ایس سی میں کامیاب ہونے والے 42 مسلم کامیاب طلباء میں سب سے پہلا نام سفنہ نظر الدین (45) کا ہے۔ ان کے بعد شیخ محمد زیب ذاکر (153)، رومائزا فاطمہ (185) نونگ جے محمد علی اکبر شاہ (188)، اور سمیر احمد (193) کا نام اس فہرست میں شامل ہے۔

گزشتہ برس مسلم امیدواروں کی تعداد 30 تھی یعنی کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 3.95 فیصد مسلم امیدواروں کا سلیکشن ہوا تھا۔

جبکہ سنہ 2017 کے یو پی ایس سی امتحان کے بعد 990 کامیاب اُمیدواروں میں 52 مسلم امیدوار شامل تھے جبکہ اس سے پہلے سنہ 2016 کے نتائج میں 1099 کامیاب طلباء میں 50 مسلم امیدواروں کا سلیکشن ہوا تھا۔ فیصد کے اعتبار سے دیکھیں تو سنہ 2016 میں 4.55 فیصد اور سنہ 2017 میں 5.25 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ گزشتہ برس کامیاب امیدواروں کا فیصد 3.95 فیصد رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا