English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج

share with us

بھٹکل 04/اگست 2020(فکروخبرنیوز) شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی صبح سے تیز ہواؤوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوتی رہی۔ بھٹکل میں آج ہوئی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ لوگ گھروں پر محصور ہوگئے اور باہر نکلنا دشوار ہوگیا۔ عصر کے بعد بھی موسلادھاربار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 سے 6 اگست تک ساحل اور مغربی گھاٹ ، ملناڈ کے علاقے میں موسلا دھار بارش، اور ریاست کے باقی حصوں میں درمیانی اور ہلکے وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔گوا اور ساحلی کرناٹک میں موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ا۔دھارواڑ میں یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز (یو اے ایس) کے محکمہ زرعی محکمہ موسمیات کے مطابق سات اگست کے بعد بارش کے اس سلسلہ کے تھمنے کے امکانات ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا