English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا کی کورونا مریضوں کے لئے ریاست گیر مہم "ڈونیٹ پلازما ڈیفیٹ کورونا"   4 اگست سے 6 اگست تک

share with us

 ممبئی:04اگست 2020(فکروخبر/ذرائع) دنیا بھر میں پھیلی کورونا وباء کے علاج کے لئے ڈاکٹرس تحقیق میں مصروف ہیں۔ لیکن پلازما تھراپی کوویڈ ۔19 سے متاثر مریضوں کے لئے امید کی کرن نظر آرہی ہے۔

اس سلسلے میں، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کوویڈ 19 میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ریاست گیر سطح پر پلازما تھراپی کے لئے "ڈونیٹ پلازما ، ڈیفیٹ کورونا" کے نام سے تین روزہ مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ اس مہم کا انعقاد 4 ، 5 ، 6 اگست کو ریاست بھر میں کیا جائے گا۔ کوویڈ ۔19 سے صحت یاب ہونے والے مریض رضاکارانہ طور پر پلازما کا عطیہ کریں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس طریقہ کار کو convalescent پلازما تھراپی ، passive immunisation بھی کہا جاتا ہے۔ اس تھراپی میں ، کورونا سے متاثرہ مریض کے بیماری سے  صحت یاب ہونے کے کچھ وقت بعد  اس کے ڈونیٹ کیے ہوئے پلازما سے دیگر کورونا مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ان ٹھیک ہوئے مریضوں کے پلازما میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو ختم کرنے والے اینٹی باڈیز تیار ہوتے ہیں۔ دنیا کے بہت سے ممالک اس تھراپی کو اپنا رہے ہیں۔ ایک صدی قبل، ایک طرح کے فلو کی وبا کی روک تھام اور ایبولا اور سارس وبائی بیماری سے متاثرہ افراد کا بھی اسی طریقہ سے علاج کیا جاچکا ہے۔

   ہمارے ملک میں کوویڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں کے اس تھیراپی سے علاج معالجے کے لئے پلازمہ کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں ہزاروں افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور ہماری یہ خوش قسمتی  ہے کہ ان میں سے اکثر وبیشتر افراد بیماری سے اچھے بھی ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے  شعبہ خدمتِ خلق کے ذمےدار جانب مظہر فاروق میں کہا کہ "کوویڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی خدمت اور علاج کی طرف بڑھے ہوئے اقدامات اللہ کے نزدیک بڑے اجر اور ثواب کا ذریعہ ہیں۔ اسلام نے ضرورت مند انسانوں کے لئے مدد کرنے کو بہت اہمیت دی ہے۔ اللہ اس عمل کو پسند کرتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق لوگوں کی مدد وہ بھائی کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے۔ ان میں سے وہ بھائی بھی ہیں جن کو اللہ نے کرونا سے  نجات عطا کی ہے۔"

 مظہر فاروق نے مزید کہا کہ    سیدنا حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ "مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور اللہ اس شخص سے زیادہ محبت ہے جو اسکے کنبہ کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے "۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ "تم زمین والوں پر رحم کرو ، آسمان والا تم پر رحم کرے گا" (ترمذی)۔

مظہر فاروق

 سیکریٹری شعبہ خدمت خلق

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر

09764282818

-------------------------------------------------

میڈیا سیل ،

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا