English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی این ایف، رابطہ اور تنظیم کے مشترکہ تعاون سے زین لاڈج کوویڈ سینٹر میں تبدیل، چوبیس گھنٹے حاصل رہیں گی ڈاکٹروں کی خدمات 

share with us

بھٹکل 04/ا گست 2020(فکروخبرنیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جہاں حکومتیں اقدامات کررہی ہیں وہیں انسانیت کی خدمت کے پیشِ نظر مختلف نجی ادارے اور تنظیمیں بھی اپنا گرانقدر تعاون پیش کررہی ہیں۔ بھٹکل میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے شروع ہی سے کوششیں جاری ہیں۔ اس میدان میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے آئی این ایف، تنظیم اور رابطہ کے مشترکہ تعاون سے کوویڈ کیر سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ دراصل وقتی طور پر قائم کردہ یہ کوویڈ کیر زین لاڈج میں بنایا گیا ہے جہاں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ منگلورو کے مشہور اسپتال کے ڈاکٹر یوسف کمبلے اس اسپتال کی نگرانی کریں۔ چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں کی سہولیات بھی مہیار ہیں گی۔ مہمانوں اور ذمہ داروں نے عوام سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔  اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے بانی وسابق ناظم جناب الحاج محی الدین منیری رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے موسم نئی ایمولنس کا افتتاح عمل میں آیا، اسی طرح مولانا عبدالباری ٹرسٹ کی بھی نئی ایمبولنس کا افتتاح عمل میں آیا۔ 


قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی مخلوق کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ مخلوق پوری کی پوری اللہ کا کنبہ ہے۔ اس ضمن میں ہمیں بلا تفریق مذہب وملت خدمت کے لئے آگے آنا چاہیے۔ اسی جذبہ کے ساتھ یہ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ 
جناب یوسف کمبلے نے کہا کہ بیماری سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اسپتال قائم کرنے کا مقصد ہی یہی ہے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔کورونا وائرس کی بیماری میں پچانوے فیصد مریض ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن پانچ فیصد لوگوں کو کئی طرح کے خدشات ہوتے ہیں، بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے دشواریاں پیش آسکتی ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ وقت پر علاج ہو اور اسی کے لئے یہ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ 
منگلورو جاعت کے ذمہ دار جناب ارشد محتشم نے کہا کہ اس کوویڈ کیر کا قیام دراصل آئی این ایف کی تخیل ہے۔ ایک ماہ سے اس کئیرسینٹر کے قیام کے لئے کوششیں جاری تھیں اور آج اللہ کے فضل سے اس کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ 
تنظیم کے نائب کنوینر جناب عتیق الرحمن منیری نے کہا کہ یہاں پر کورونا کے ان مریضوں کا علاج ومعالجہ کیا جائے گا جن میں کورونا کی علامات صاف طور پرپائی جارہی ہیں۔ ایسے افراد بجائے خوف میں مبتلا ہونے کے گھروں سے نکلیں اور اپنے علاج کے لئے قدم بڑھائیں۔ ہم یہ سب انتظامات عوام کے لئے کررہے ہیں۔ محکمہ پوری طرح ساتھ دے رہا ہے۔ اس کام کے لئے علماء نے بھی اپنے مشوروں سے نوازا۔ 
نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی نے اپنے خیالات کے اظہار کے بعد دعا فرمائی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا