English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات: پروفیسر اپوروانند سے پوچھ تاچھ، فون تفتیش کے لیے ضبط

share with us

نئی دہلی:04اگست 2020(فکروخبر/ذرائع)رواں سال فروری میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں پولیس نے دہلی یونی ورسٹی کے پروفیسر اپوروا نند سے پیر کے روز پوچھ تاچھ کی۔ پروفیسر نے بتایا کہ تفتیش کے لیے ان کا فون بھی ضبط کر لیا گیا ہے اور انھوں نے پولیس کے ساتھ پانچ گھنٹے گزارے۔

ایک بیان میں اپوروا نند نے کہا کہ پولیس سی اے اے مخالف مظاہرین اور ان کے حامیوں کو ہراساں نہ کرے اور انھیں نشانہ نہ بنائے۔

انھوں نے مزید کہا ’’مکمل، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پولیس حکام سے صرف اس کی امید کی جاسکتی ہے کہ اس تحقیقات میں پرامن شہریوں کے احتجاج اور شمال مشرق کے عوام کے خلاف تشدد کے واقعات کے اصل مرتکب افراد پر توجہ دی جائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ پروفیسر نے شہریت ترمیمی قانون اور تعلیمی مقامات پر حکومتی کریک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا