English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ سرکاری اسپتال کے بجائے نجی اسپتال میں زیر علاج ، شروع ہوئی تنقیدیں

share with us

:04اگست 2020(فکروخبر/ذرائع)امیت شاہ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ ملک کے سیاسی لیڈر اور قائد علاج کیلئے سرکاری اسپتالوں کا رخ کیوں نہیں کرتے؟ کانگریس  کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے تو وزیر داخلہ  امیت شاہ کے ایمس کے بجائے میدانتا اسپتال میں  جانے پر حیرت کااظہار کیا ہے۔
 انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’حیران ہوں کہ ہمارے وزیرداخلہ نے جب بیمار ہوئے تو ایمس کے بجائے پڑوس کی ریاست میں نجی اسپتال  کا رخ کیا۔ سرکاری اداروں  پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ طاقتور افراد ان کی سرپرستی کریں۔‘‘ واضح رہےکہ امیت شاہ ہی سرکاری اسپتالوں کو نظر انداز کرکے نجی اسپتال میں  زیرعلاج  نہیں ہیں  بلکہ ان سے قبل کورونا سے متاثر ہونے والے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ  شیوراج سنگھ چوہان بھی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے علاوہ   کرناٹک میں بی جےپی کے وزیراعلیٰ یدی یورپا جو اتوار کو کورونا سے متاثر پائےگئے، بنگلور کے منی پال اسپتال میں زیر علاج ہیں جو نجی اسپتال ہے۔ اسی طرح تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت جو بی جےپی کے سابق لیڈر ہیں کو کورونا پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد  حالانکہ گھر پر ہی کوارینٹائن کیاگیا ہے مگر ان کی طبی جانچ کاویری اسپتال میں  ہوئی ہے  جو نجی اسپتال ہے۔ کرناٹک میں کابینہ کے کئی اراکین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ تمام پرائیویٹ اسپتالوں میں ہی زیر علاج ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ گڑگاؤں کے جس میدانتا اسپتال میں  زیر علاج ہیں،اطلاعات کے مطابق ایک مرکزی وزیر پہلے ہی وہاں اسپتال داخل ہیں۔  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا