English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑا میں ماہی گیروں کی امیدوں پر پھرا پانی ،ماہی گیر کشتیاں لوٹیں خالی

share with us

 کاروار 03 اگست 2020 (فکرونیوز ذرائع) اترکنڑا میں ماہی گیری کی سرگرمی ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد ہفتہ کو شروع ہوچکی ہے ۔ تاہم اس کی وجہ سے ماہی گیروں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنے کو نہیں ملی۔ ہفتہ اور اتوار کے روز کاروار بندرگاہ سے تقریبا 60 میکانائزڈ ماہی گیری کشتیاںبحیرہ عرب میں ماہی گیری کے لئے گئیں۔ لیکن تقریبا  ساری کشتیاں بغیر مچھلی کے لوٹیں۔ بہت سارے ماہی گیروں نے بتایا کہ وہ اس بار  امید لگائے ہوئے تھے کیونکہ موسم بہتر تھا لیکن اس مرتبہ انہےں خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔ ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی ہم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشتیاں سنبھالنا اور ملازمین کو تنخواہ دینا بہت سے ماہی گیروں کے لئے مشکل ہوچکا ہے۔ماہی گیروں نے بتایا کہ وہ ایک کے بعد ایک مسئلہ سے پریشان ہیں۔ پچھلے سال بار بار آنے والے طوفانوں نے ان کے کاروبار کو متاثر کیا۔ اس کے بعد کاروار میں ساگرامالہ منصوبے کے خلاف احتجاج میں ماہی گیری کی بندرگاہ جنوری میں ایک ماہ سے زیادہ کے لئے بند کردی گئی تھی۔ مارچ کے دوران کوویڈ کی وجہ سے حکومت نے ماہی گیری پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے بعد اگرچہ حکومت نے جون میں ماہی گیری کی سرگرمی کو 15 دن تک بڑھایا اور وہاں مچھلی کا قحط پڑا۔ماہی گیری کی انہوں نے گذشتہ دو دنوں سے تیاری کی تھیں لیکن یہ تیاریاں ان کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکی۔ 
 ٹائمس آف انڈیا کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا