English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناسا کے خلا بازوں کی سمندر میں کامیابی کے ساتھ تاریخی لینڈنگ

share with us

میکسیکو :03اگست 2020(فکروخبر/ذرائع) دو امریکی خلا باز ڈگ ہرلے اور بوب بینکن کامیابی کے ساتھ زمین پر پہنچ گئے ہیں جب ان کا ڈریگن کیپسول انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے جدا ہو کر زمین کی طرف روانہ ہوا اور عالمی وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق شام تقریباً سات بجے امریکی شہر فلوریڈا کے نزدیک خلیجِ میکسیکو میں اتر گیا۔

ناسا اور اسپیس ایکس کا ڈریگن کریو اینڈیور نے اتوار کی شام خلیج میکسیکو میں لینڈ کر کے نئی تاریخ رقم کردی، یہ 45 سال میں پہلا موقع ہے جب کوئی امریکی خلائی عملے نے پانی میں لینڈ کیا ہو۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈریگن کریو اینڈیور کی محفوظ واپسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ! ناسا کے خلاباز دو ماہ کے مشن کے بعد زمین پر واپس آئے ہیں۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین اسٹائن نے ٹویٹ کیا کہ اس دوران موسم شاندار تھا۔ یہ واقعی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے پہلے وہ زمین کی فضا میں داخل ہونے کے ساتھ ہی پیراشوٹ استعمال کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

خلاباز ڈگ ہرلے نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت عزت کی بات ہے کہ انہیں اس مشن پر جانے کا موقع ملا، ڈگ ہرلے کے پیغام پر اسپیس ایکس کے کنٹرول ٹاور نے انھیں خوش آمدید کہا اور پیغام دیا کہ ‘سپیس ایکس اڑانے کا بہت شکریہ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے دو ماہ قبل اس راکٹ کے خلا میں بھیجے جانے کی تقریب میں شرکت کی تھی، نے بھی اپنی ٹویٹ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا