English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے آئی اے ایس و آئی پی ایس کیلئے اینٹی گریٹیڈ کورس کا آغاز 

share with us

آج اس پروگرام کی لانچنگ ڈاکٹر عبدالقدیر و مکیش سہائے کے ہاتھوں عمل میں آیا


    بیدر:03اگست 2020(فکروخبر/ذرائع)ملک کا معروف تعلیمی ادارہ ”شاہین ادارہ جات بیدر“ کی جانب سے نوجوان طلباء کیلئے خوشخبری ہے کہ ادارہ ہذا کی جانب سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس اینٹی گریٹیڈ کورشروع کردیا ہے۔اس کورس کی نوعیت یہ ہے کہ پی یو سی سالِ اول میں آرٹس اور کامرس کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس اور آئی پی ایس اور سی اے کلائیٹ کی تربیت دی جائے گی۔

  اسی طرح بی اے‘بی ایس سی میں بھی طلباء و طالبات کیلئے بھی آئی اے اسی اور آئی پی ایس کی تربیت دی جائے گی۔جماعت ہشتم سے ہی یہاں پر آئی اے ایس اور آئی پی ایس  کے علاوہ NEET/JEE/CA/CS/CLAT/NTSEکی تربیت شروع کردی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی تربیت کیلئے یہاں طلباء دہلی جارہے تھے مگر اب طلباء و طالبات کو دہلی جانے کی ضرورت نہیں ہے۔آئی پی ایس‘آئی اے ایس اور سی اے کی تربیت کے ماہر ٹرینر مسٹر مکیش سہائے کی نگرانی میں شاہین ادارہ جات بیدر میں تربیت دی جائے گی۔

  اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کیلئے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ویب سائیٹ https://www.shaheengroup.orgاور پرجائیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا