English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا انڈیا کے بعد اب امریکہ بھی ٹک ٹاک پر پاندی عائد کرے گا ؟

share with us

واشنگٹن:03اگست 2020(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں جلد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بار ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا عندیہ دے چکی ہے لیکن اب اس پر عملی اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر جلد پابندی لگا رہے ہیں جس سے متعلق حکمت عملی بھی تیار کی جاچکی ہے، رواں ہفتے اہم معاہدے پر دستخط بھی کروں گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم حالات سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، البتہ امریکا میں ٹک ٹاک کے حوالے سے بہت سارے متبادل ایپس تلاش کر رہے ہیں جس سے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 65 سے 80 ملین ہے۔

یاد رہے کہ 7 جولائی کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی سوشل ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق غور کررہا ہے۔ جبکہ 30 جون کو بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا