English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور سے کیرلا کو جوڑنے والی سرحد سیل ہونے سے منگلور میں ملازمت کرنے والے پریشان، ڈپٹی کمشنر کو لکھا خط 

share with us

بھٹکل 03/اگست 2020(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیر اسے کیرلا کو جوڑنے والی سرحد سیل کئے جانے کئے جانے کی وجہ سے کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جو منگلورو میں ملازمت کرکے اپنا گذر بسر کرتے ہیں بے حد پریشان ہیں۔ انہو ں نے اوپن دی ڈور اور سیو مائی جاب کے ہیش ٹیک کے ساتھ کاسرگوڈ ضلع کلکٹر سے درخواست کی ہے کہ کاسرگوڈ او رمنگلورو آنے جانے کی اجازت فراہم کرے۔ 
سایتری ٹیم نے ای میل کے ذریعہ کاسرگوڈ ڈی سی سے درخواست کرتے ہوئے کاسرگوڈ او رمنگلور و کی سرحد سیل کی وجہ سے ہورہی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی ملازمین نے اپنی بات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم کاسرگوڈ سے منگلورو جاتے ہیں تو اگلے اٹھائیس دنوں تک ہمیں واپسی کی اجازت نہیں ہے۔ منگلورو میں دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والوں کو ہوٹل یا لاڈج بھی فراہم نہیں کرہے ہیں۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ کئی افراد اپنی ملازمت کھوچکے ہیں۔ 
    ہری پرساد نامی شخص نے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں مل رہی ہے انہوں نے سوال کیا ہے کہ آخر وہ زندگی کی گاڑی کیسے آگے بڑھائے؟  
ملحوظ رہے کہ کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے افراد منگلورو کے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرتے ہیں، اب انہیں یا تو ملازمت پر آنے کے لئے کہا جارہا ہے یا تو پھر استعفیٰ پوچھا جارہا ہے۔ 
جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندر پرساد کے وی نے کہا کہ وہ کاسرگوڈ کی سرحد کھولنے کے متعلق ضرور کوشش کریں گے۔ 
ذرائع: منگلورو ٹوڈے کے ان پٹ کے ساتھ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا