English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی پی ایل کے لئے چینی سپانسرشپ برقرار ، عمر عباللہ کا طنز

share with us

:03اگست 2020(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جب لوگ بھارت-چین کے درمیان کشیدگی کے سبب چینی سامان کا بائیکاٹ کررہے ہیں وہیں آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کو سپانسر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ' چینی سیل فون بنانے والے آئی پی ایل کے ٹائٹل سپانسر کے طور پر جاری رکھیں گے جب کہ لوگوں کو چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی بات کہی جاتی ہے۔ اس میں حیرت کی بات نہیں ہے کہ جب ہم چینی رقم / سرمایہ کاری / سپانسر شپ/ اشتہار بازی کے بارے میں اس قدر الجھن میں ہیں۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل کے اپنے تمام اسپانسرز بشمول چینی موبائل کمپنی وی آئی او او کو متحدہ عرب امارات میں منعقدہ تقریب میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک برقرار رکھنے کے فیصلے کے بارے میں خبروں پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔

عبد اللہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر لکھا کہ ' بی سی سی آئی / آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے چینی سمیت تمام سپانسرز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے ان بیوقوفوں کے لئے برا محسوص ہو رہا ہے جنہوں نے اپنے چینی ٹی ویژن سیٹز کو صرف یہ دیکھنے کے لیے اپنی بالکونیوں سے باہر پھینک دیا۔'

دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ہمیشہ شبہ ہے کہ چینی کمپنیوں کی سپانسرز اور اشتہار کے بغیر ہم انتظام نہیں کرسکتے ہیں"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا