English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں عید الأضحی کا آج دوسرا دن، بڑی تعداد میں اللہ کی راہ میں قربان ہوئے جانور، امسال مارکیٹ میں بکروں کی بڑی مانگ 

share with us

بھٹکل: یکم اگست 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں آج عید الأضحی کا دوسرا دن ہے۔ آج صبح سے ہی بڑی تعداد میں جانوروں کی قربانیاں اللہ کے حضور پیش کرکے اس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ کل عید الأضحی کا پہلا دن تھا، چونکہ جمعہ ہونے کی وجہ سے مشغولیات زیادہ تھیں تو کم تعداد میں جانور قربان کئے تھے۔ آج صبح سے ہی جانوروں کی قربانیوں کے وقت تکبیروں کی آوازیں آنے لگیں اور لوگوں نے پوری خوشی کے ساتھ اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے قربانیوں کا عمل انجام دیا۔ امسال خاص طورپر یہ بات دیکھنے میں آرہی ہے کہ بکروں کی بڑی مانگ ہے۔ بڑی جانوروں کے کم تعداد ہونے کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہیں اس لئے لوگ بکروں کی قربانی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بکروں کی قیمتیں بھی گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں امسال بڑھی ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر کافی ا ثر پڑا ہے لیکن اس کے باوجود بھی بھٹکل میں عید الأضحی کے یہ ایام پورے جوش وخروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا