English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کل بروز جمعہ منائی جائے گی عید الأضحی، موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھا جائے: امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل 

share with us

بھٹکل 30/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل سمیت، ساحلی کرناٹکا اڈپی اور منگلورو میں کل بروز جمعہ کو عید الأضحی منائی جائے گی۔ اس موقع پر بھٹکل میں بکروں کی خریداری زوروں پر ہے۔ بڑے جانور مہیا نہ ہونے کی وجہ لوک بکروں کی قربانی کو آسانی کے ساتھ فراہم ہونے کی وجہ سے ترجیح دے رہے ہیں۔ آج بکروں کی خریداری کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ پڑی۔ بکروں کی بڑھتی قیمتوں پر عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفر کرنے سے لوگ گریز کررہے ہیں۔ ان حالات میں جس طرح بکرے شہر پہنچنے تھے اتنی تعداد میں نہیں پہنچ سکے۔ 
    امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کی روح کو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ دراصل وقت پر جو جذبات قربان کئے جاتے ہیں اس کو بھی ہمیں مدنظر رکھنا چاہیے۔انہو ں نے موجودہ حالات کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھنے کی خصوصی اپیل بھی ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ قربانی کا ارادہ رکھنے والا خود سے قربانی کرے، اگر نہیں تو جاننے کو اپنی طرف سے وکیل بنائے۔ اس دوران شور ہنگامہ سے بالکل گریز کریں۔ مولانا نے پاکی صفائی کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا