:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

سری نگر:30جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ جہاں پاکستان بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے، وہیں حکومت ہند جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے 70 سال تک ہندوستان کے لئے جدوجہد کی ہے۔
التجا مفتی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'جہاں پاکستان گیلانی صاحب کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں حکومت ہند جموں وکشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ یہ وہ مین اسٹریم قیادت ہے جس نے 70 سال تک ہندوستان کے لئے جدوجہد کی ہے۔ مین اسٹریم میں پائی جانے والی اختلاف رائے کی آواز کو ختم کرنے کی اجتماعی کوششیں قابل ملامت ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی سینیٹ یا پارلیمان کے ایوان بالا میں معمر حریت لیڈر سید علی گیلانی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نوازنے کے لئے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور ہوئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کو طویل خدمات اور قربانیوں پر نشان پاکستان سے نوازا جائے اور ان کی جدوجہد کو قومی و صوبائی تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے قریب بننے والی یونیورسٹی کو سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کیا جائے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |