English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل:  آشا کارکنان پر غلط جانچ کا الزام، الفلاح یوتھ آرگنائزیشن نے پیش کیا اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم 

share with us

بھٹکل 28/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) آشا کارکنان کی جانب سے گھر گھر جاکر طبی جانچ کے دوران صحیح طرح سے جانچ نہ کئے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ شہر کے کارگیدے علاقہ میں آشا کارکنان نے سید محمد محی الدین برماور کے گھر جب طبی جانچ کی جس کے بعد انہیں بتایا کہ آکسی میٹر کے مطابق آپ کے پلس 90سے کم ہیں۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد جب دوسری مرتبہ چیک کیا گیا کہ آکسی میٹر کے مطابق ان کا پلس 92بتایا جو ایک عام آدمی کے پلس ریٹ ہے۔ دوسری روز سنیچر کو تحصیلدار دفتر کی جانب سے رابطہ کیا گیا جس میں بتایا کہ کچھ ہی دیر میں آپ کے یہاں ایمبولنس آئے گی اور آپ کو کوویڈ ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔ اس خبر کے ملتے ہی اہلِ خانہ کافی پریشان ہوگئے۔  فوری طور پر محلہ کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیااور وہاں کے الفلاح یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوانوں نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے ان کے گھر کے چند افراد کی دوبارہ طبی جانچ کی گئی جس کے مطابق ان کا پلس ریٹ بالکل نارمل ہے۔مذکورہ محکمہ سے رابطہ کرنے کے بعد جب پوری جانکاری انہیں دی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس کے ثبوت کے لئے آپ اس کی ویڈیو گرافی بنالیں۔ ویڈیو گرافی فراہم کرنے پر محکمہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ 
مذکورہ واقعہ کے منظر عام پر آنے پر شہر کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محلہ کے ذمہ داران نے کئی سارے سوال اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی ہے جس میں اس پورے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 
مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی نے مذکورہ واقعہ کے پس منظر میں بتایا کہ یاتو کارکنان کی مشنری ٹیسٹ نہیں ہے یا پھر انہوں نے رپورٹ غلط کی ہے۔ اس کی وجہ سے جو خوف وہراس پھیل رہا ہے اس سلسلہ میں ہم نے گھروالوں سے ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ خوف وہراس کی کوئی بات نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا