English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت : منی لانڈرنگ، ٹک ٹاک اسٹارز کی شامت آگئی، حکومت نے ایکشن لے لیا

share with us

کویت سٹی :27جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) کویت میں پبلک پراسیکیوٹر نے بینک بیلنس حد سے زیادہ بڑھ جانے پر دس معروف سوشل میڈیا سٹارز کے اکاونٹس منجمد کردیے۔

کویتی پبلک پراسیکیوٹر ضرار العسعوسی نے سوشل میڈیا کی دس معروف شخصیات کے اثاثے منجمد کردیے اور ان کے سفر پر پابندی لگادی۔

کویتی جریدے کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مالیاتی امور کے سراغرساں ادارے کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ کے بیلنس حیران کن حد تک بڑھ گئے ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن نے گزشتہ ہفتے یہ معاملہ ریاستی سلامتی کے ادارے کے حوالے کیا تھا۔ جس سے کہا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کی معروف شخصیتوں کے اثاثوں کا پتہ لگائے اور اس بات کا ثبوت حاصل کرے کہ ان کے پاس اتنی بری رقم کہاں سے کہاں سے آئی ہے، سوشل میڈیا کی ان شخصیات منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

چین میں واقعہ فیروزن جھیل میں ٹک اسٹار نے ویڈیو بنانے کی تھانی تو اسے لینے کے دینے پڑ گئے، ٹک ٹاک اسٹار خوش قسمتی سے موت کے منہ سے واپس آگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف سے ڈھکی جھیل میں ایک جگہ سے جیسن کلارک اندر کی جانب چلے جاتے ہیں اور دوسرا شخص ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں لیکن وہ تیرتے ہوئے راستہ بھٹک جاتے ہیں جس کے سبب ان کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا