English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھمبے گروپ کے زیر اہتمام دوسری چارٹرڈ فلائٹ میں اترکنڑا کے   49،  بھٹکل کے  39 افراد تھے سوار 

share with us

منگلورو، 27 جولائی 2020 [فکروخبرنیوز/ذرائع)  تھمبے گروپ متحدہ عرب امارات اور بیریس کلچرل فورم (بی سی ایف) ٹرسٹ منگلور کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے کنناڈیگاس کی وطن واپسی کے لئے چارٹرڈ پروازوں کی سیریز کا دوسرا قافلہ راس الخیمہ سے روانہ ہوا ۔ اس ہوائی جہاز پر 178 مسافر سوار تھے جن میں بیمار اور بوڑھوں کے ساتھ ساتھ دائمی بیماریوں، حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے جن میں سے بعض افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت تھی۔ مسافروں میں ویزہ کے مسائل اور ملازمت ہاتھ سے جانے والے کئی افراد  بھی شامل تھے۔178 مسافروں میں سے 49 کا تعلق اتراکنڑا ضلع سے ہے، جن میں 39 کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ ان مسافروں کے استقبال کے لئے جماعت المسلمین منگلورو کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ منگلورو کی ممتاز شخصیات بھی ایرپورٹ پر موجود تھیں جن سابق ایم ایل اے معین باوا،یو ٹی افتخار ،ایس ایم آر راشد  وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔بھٹکل کے مسافروں کے لئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا جنہیں اب ہوٹل نلاور پیلس میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا