English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنڈلور: مچھلی شکار کے لئے نکلے نوجوان پر پولیس کی جانب سے بری طرح زدوکوب کئے جانے کا الزام 

share with us

کنداپور 26/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز)  تعلقہ کے کنڈلورعلاقہ کے ساکن بی ایچ عبداللہ کی پولس کی جانب سے مبینہ طو رپر پٹائی کئے جانے کی کو لے کر لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ اے پی سی آر اڈپی یونٹ نے پولیس سپرنڈنٹ کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے خاطی افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وھاٹس ایپ پر مذکورہ نوجوان میں اسپتال میں داخل کئے جانے کی تصاویر کے ساتھ ایک پیغام بھی وائرل ہوگیا ہے جس میں بتایا گیا گیا ہے کہ 18جولائی کو صبح چار بجے کے قریب یہ شخص مچھلیوں کے شکار کے لئے گیا ہوا تھا۔ اس دوران کنڈلور دیہی پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر نے عبداللہ کو روک کر اتنی رات گھر سے نکلنے کی وجہ پوچھی اور اس کے بعد لوہے کی سلاخ اور ڈنڈے سے اس کوبری طرح زدوکوب کیا۔ شکایت میں اے پی سی آر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے خاطی افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس یادداشت کی کاپی ڈپی جے پی، آئی جی پی، چیف جسٹسٹ ہائی کورٹ، اقلیتی کمیشن اور ریاستی ہیومن رائٹس کمیشن کے ساتھ ساتھ ریاستی چیف سکریٹری کو بھی ارسال کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا