English   /   Kannada   /   Nawayathi

سال2024 میں امریکہ کے بجائے چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرے گا

share with us

واشنگٹن :25جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ سال2024 میں چین امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق1990 کے بعد سے ہی چین کی معاشی شرح نمو مسلسل بڑھ رہی ہے، بھارت اور انڈونیشیا حال ہی میں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں جی ڈی پی کے حجم کے لحاظ سے چار ایشیائی ممالک یورپ کو پیچھے چھوڑ دیں گے جبکہ چین پہلے اور امریکہ دوسرے نمبر ہو گا۔ امکان ہے کہ 2024 میں بھارت تیسرے جبکہ انڈونیشیا پانچویں نمبر پر ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جاپان چوتھے جبکہ روس چھٹے نمبر پر ہوگا، جرمنی ساتویں، برازیل آٹھویں ویں، برطانیہ نو ویں اور فرانس 10 ویں نمبر پر ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تلخیاں بڑھ رہی ہیں، چین اور امریکہ کے مابین تلخی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست ہیوسٹن اور ٹیکساس میں چین کے سفارت خانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

امریکہ میں چینی سفارت خانوں کے بند کیے جانے سے متعلق وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ جہاں تک فاضل سفارت خانوں کو بند کرنے کی بات ہے یہ ہمیشہ سے ممکن ہے۔

حالیہ دنوں بھارت اور چین کے درمیان بھی سخت کشیدگی پائی جارہی ہے،ایک ایسے وقت جب چین معیشت میں ترقی کرکے دنیا کے تمام ممالک کو پھیچے چھوڑ دے گا اور دنیا کے مختلف ممالک چین کی اقتصادیات اور معیشت پر منحصر ہوں گے۔

ایسی صورت حال میں بھارت کا اپنی پڑوسی چین سے لاتعلقی میں اضافہ کرنا کس سمت لے جائے گا، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا