English   /   Kannada   /   Nawayathi

انکولہ میں ایرپورٹ کے تعمیر ی منصوبہ کو منظوری ملنے پر ضلع کے عوام میں خوشی کا لہر

share with us

انکولہ25جولائی 2020(فکروخبر نیوز) انکولہ کے الگیری میں سول ایرپورٹ کو منظوری ملنے کے بعد پورے ضلع اترکنڑا کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریاستی کابینہ کی منظور ی ملنے کے بعد یہ ضلع میں تعمیر ہونے والا پہلا ایرپورٹ ہوگا۔ بحری اڈے کی طرف سے تعمیر کئے جارہے اس ہوائی اڈے میں عوام کے لئے سہولیت فراہم کیے جانے کی منظور ی باقاعدہ طور پر ریاستی کابینہ نے دے دی ہے جس پر ضلع اترکنڑا کے انچارج وزیر ہیبار نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ ایرپورٹ 97010ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا جس پر تقریباً 200کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ بحری فوج کے اس منصوبہ کو ریاستی حکومت کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ سویل ٹرمینل کی تعمیراور دیگر سہولتیں ریاستی حکومت اور انڈین ایرپورٹ اتھاریٹی کے اشتراک سے تشکیل پانے والی کمپنی کے توسط سے انجام دی جائیں گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا