English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمازون کے مالک کی قسمت جاگ اٹھی، ایک دن میں 13 ارب ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ

share with us

نیویارک: 23جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)ای کامرس کمپنی ایمازون کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل جیف بیزوس کے اثاثوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آن لائن تجارتی کمپنی کی دولت میں صرف ایک دن میں ہی 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، یہ اضافہ کسی بھی فرد یا کمپنی کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق رواں سال میں‌ اب تک ایما زون کے بانی جیف بیزوس کے اثاثوں میں 74 ارب ڈالرز تا 1ارب 89 کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ کروبا وبا کے پیش نظر دنیا کے تقریباً ممالک نے شاپنگ مالز اور مارکٹیں بند کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن خریداری کرنے والے گاہکوں کا ماننا ہے کہ ایما زون کمپنی دیگر کے مقابلے میں اچھا کام کررہی ہے کیونکہ جو چیز ویب سائٹ پر جس طرح نظر آتی ہے وہ گھر پہنچنے کے بعد بھی ویسے ہی ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا