English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹوئٹر کی نئی پالیسی : تقریباً ڈیڑھ لاکھ اکاونٹس ہوسکتے ہیں متاثر

share with us

واشنگٹن :23جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سازشی نظریات نظریات کے حامی گروہ کے ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک ’QAnon ‘ نامی ایک سازشی گروپ ہے جو ٹرمپ نظریات کی حمایت کرتا ہے اور یہ گروپ بہت سے دیگر سازشی نظریات کو مانتا ہے۔

مذکورہ گروپ کا ماننا ہے کہ امریکا پر ڈیموکریٹس پارٹی سمیت ’ڈیپ اسٹیٹ‘ جرائم پیشہ تنظیموں کی حکمرانی رہی ہے جن میں ہالی ووڈ کے اداکار اور شیطان کی پوجا کرنے والی عالمی شخصیات بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس گروپ کے نظریات کا پرچار کسی بھی صارف نے کیا تو اس کا اکاونٹ فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے اپنی پالیسی میں ردو بدل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گروپ کے لنکس اور نظریات کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹس ٹوئٹر کی جانب سے مستقل طور پر معطل کردئیے جائیں گے۔

ٹوئٹر انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا نفاذ اس ہفتے سے ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس پالیسی کے نافذ العمل ہونے کے بعد تقریباً ڈیڑھ لاکھ اکاونٹس متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ سات ہزار اکاونٹس معطلی کی زد میں آسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا