English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو کے متعلق اسرائیلی وزیر داخلہ کا خدشہ !

share with us

21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر داخلہ اریہ درعی نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف حالیہ عرصے کے دوران سامنے آنے والی نفرت آمیز مہم اور دھکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کی جان خطرے میں ہے اورانہیں جان سے مارا جاسکتا ہے۔

اریہ درعی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کے لیے ہونے والے مظاہرے اورانہیں دی جانے والی دھمکیاں سنجیدہ ہیں۔ اس طرح کی دھمکیاں اور احتجاج سابق مقتول وزیراعظم اسحاق رابین کو بھی دی گئی تھیں جس کے بعد انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر داخلہ نے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شاباک کے سربرہ نداو ارگمان کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کی جان خطرے میں ہے۔ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اسرائیلی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور ان کا خاندان اس وقت شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہیں دی گئی سیکیورٹی ناکافی ہے۔ سیکیورٹی ادارے انہیں مزید تحفظ فراہم کریں ورنہ وہ سابق مقتول وزیراعظم اسحاق رابین کے انجام سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا