English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا نئی جنگ اسرائیل کے لئے خسارے کا سبب بن سکتی ہے ؟

share with us

21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوج  کے بہت سے ریزرو افسران اور جرنیلوں نے عبرانی چینل 12 ویب سائٹ کے ذریعہ شائع ہونے والی داخلی دستاویز کے تناظر میں اپنے غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اس دستاویز میں  آرمی چیف اویو کوچاوی  کا کہنا ہے کہ فوج نئی جنگ کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریزرو نظام کی تیاری کی عدم موجودگی کے باعث ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے۔

ایک عبرانی ویب سائٹ کے مطابق آرمی چیف کوچاوی نے درجہ بند داخلی دستاویز میں متنبہ کیا تھا کہ ریزرو افواج کے بغیر جنگ نہیں جیتی جا سکتی مگرریزرو فوج کی تربیت کافی نہیں ہے۔
 ریزرو میں بٹالین کے کمانڈروں  ریزرو افسران اور ریزرو میں موجود آپریشنل اور انٹیلیجنس افسران نے وضاحت کی کہ اگر فوج نے بیانات کو نہیں روکا اور ریزرو نظام کے مسائل حل نہیں کیے تواگلی جنگ "اسرائیل" کے لیے تباہ کن ہوگی۔

  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا