English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلدیہ کاؤنسلرس کے اجلاس میں رام چندرا نائک کی موت پرگیا گیا افسوس کا اظہار

share with us

بھٹکل میں ہند و مسلم بھائی چارگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھٹکل

20؍ ستمبر 2017(فکروخبرنیوز) بلدیہ کاؤنسلرس اجلاس میں دکانوں کی نیلامی اور خالی کرائے جانے کے معاملہ پر آج بات کرتے ہوئے بلدیہ صدر جناب مٹا محمد صادق نے رام چندرا نائک کی موت پر نہایت افسوس کا اظہار کیا اور اس معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی پرزور مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ بلدیہ ایک مسلم طبقہ کی حمایت کرتی آرہی ہے جبکہ بھٹکل کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں پر ہندو مسلم بھائی بھائی بن کرزندگی بسر کرتے آرہے ہیں، الزام عائد کرنے والوں کو پہلے بھٹکل کے حالات معلوم کرنے چاہیے اور یہاں کی آپسی بھائی چارگی کو نقصان پہنچانے سے پہلے تحقیقات کے بعد ہی اس طرح کی بیان بازی کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2011سے دکانوں کے ریزوریشن بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہاں کبھی بھی ہندو مسلم کو بانٹنے کے فیصلہ نہیں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ جب آسار کیری مندر کے قریب مین روڈ کا تعمیری کام کرنے کا موقع آیا تو سب کونسلروں نے بالاتفاق اس بات کو منظور کیا کہ مندر کے حصہ کو چھوڑ کر راستہ تعمیر کیا جائے اس سے بڑی بھائی چارگی کی مثال اور کیا ہوسکتی ہے۔ میٹنگ میں چند ایک ممبران نے بلدیہ کی دکانوں پر تالے لگائے جانے کے معاملہ پر بحث کرتے ہوئے بلدیہ کے ذمہ داروں کو سخت آڑے ہاتھوں لیا ۔انہوں نے سوالات کی بوچھار کرتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے دکانوں کو سیل کیے جانے کے معاملہ کی بات کسی بھی کونسلر کے علم میں نہیں ہے تو ذمہ داروں نے یہ قدم کیسے اٹھایا ، اس کا جواب بھی بلدیہ صدر نے دیتے ہوئے کہا کہ دکانوں کو تالے لگائے جانے کے معاملہ پر فیصلہ ڈپٹی کمشنر نے لیا تھا اور اسی کے فیصلہ کے مطابق یہ کارروائی کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا