English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنرل قاسم سلیمانی کی نقل و حرکتامریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شہری کو پھانسی

share with us

تہران :21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) ایران نے اپنے ایک شہری کو پھانسی دے دی ہے، محمود موسوی ماجد پر الزام تھا کہ اس نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نقل و حرکت سے متعلق امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فورسز کی مبینہ جاسوسی اور جنرل قاسم سلیمانی کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی میں مدد کے جرم میں سزائے موت پانے والے سابق مترجم محمود موسوی ماجد کو پھانسی دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان پر موجود ایک بیان میں بتایا گیا کہ محمود کی سزا پر پیر کی صبح عمل کیا گیا تاکہ ان کے ملک سے غداری کا مقدمہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے۔

واضح رہے اس سال 3 جنوری کو ایران کی پاسدران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغدار ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون طیاروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایرانی انٹلی جنس نے محمود موسوی کو جنرل سلیمانی کی جاسوسی کے الزام میں 9 جون کو شام سے گرفتار کیا تھا، آج اس مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے اپنی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تفتیش کاروں کی تحقیقات کا مرکز یہ نکتہ تھا کہ امریکا کو سلیمانی کی پوزیشن کا پتہ کیسے چلا

رپورٹ کے مطابق عراقی تفتیش کاروں نے اس سلسلے میں بغداد ائیرپورٹ کے ملازمین، پولیس افسران اور شام ونگز کے ملازمین سے تفتیش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا