English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قرارداد منظور

share with us

20جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)گذشتہ روز جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے "اسرائیل" کے فلسطینی سرزمین کے کچھ حصوں کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم نے جنوبی افریقا میں نسل پرستانہ دور کی یاد تازی کردی۔

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ریاست کے فلسطینی علاقوں پرصہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے منصوبوں کے خلاف متفقہ طور پرایک قرار داد منظورکی۔

پارلیمنٹ کی تعاون اور بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کی چیئرڈی ٹانڈی مہاپیلا نے کہا کہ ہم تناؤ میں اضافے کے ساتھ بہت سے بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ اس دوہرے چیلنج کے مقابلہ میں پرسکون اور ثابت قدم رہیں۔ چاہے وہ کرونا ہو یا اسرائیل کے غیرقانونی منصوبے  ہوں فلسطینی قوم کو ثابت قدمی اور اپنی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا فلسطینی عوام کی خواہش کی حمایت اور اس کی ایک قابل عمل ریاست کی امیدوں کی تجدید کرتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا