English   /   Kannada   /   Nawayathi

محفل قدرت مگر خورشید کے ماتم میں ہے

share with us

بھٹکل :16جولائی 2020 فکروخبر) ادارہ ادب اطفال،پھول،کہکشاں، کاروان اطفال اور ہماری جملہ نشاطات پر جنھوں نے روز اول سے نظر عنایت فرمائی اور ہر دم اپنی توجہات اور سرپرستی سے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ان میں شہر بھٹکل کے چیف قاضی ، صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور ہم سب کے انتہائی کرم فرما استاذ االعلماء مولانا اقبال صاحب ملا ندویؒ تھے۔

کچھ دیر قبل مولانا کے سانحہ ارتحال کی غم ناک خبر نے پورے بھٹکل کو مغموم کردیا۔اس حادثہء جانکاہ پر آنکھیں اشک بار اور دل و جاں بے قرار ہیں۔اس لیے کہ مولانا کی شخصیت ہی کچھ ایسی تھی۔

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں 
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں 

سچ تو یہ ہے کہ آج بھٹکل کےافق پر علم و ادب کے درخشاں ستاروں کی جو چمک نظر آتی ہے اور اس ویرانے میں جس طرح کی زرخیزی دکھائی دے رہی ہے یہ سب مولانا اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ جنھوں نے بچپن سے تادم آخر (مکمل نصف صدی)علم دین کے فروغ کے لیے تن من دھن قربان کرنے میں کوئی دریغ نہیں کیا اور ایک زندہ مثال قائم کی۔

اے  کہ تیرے  نور سے روشن ہوئی صبحِ وطن
 تونے  کی ویرانیِ ہستی میں تعمیرِ چمن
اور یہ کہ
تشکیل و تکمیلِ فن میں جو بھی حفیظؔ کا حصہ ہے
نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

اللہ مولانا کو غریق رحمت کرے۔حق تو یہ ہے آج شہر بھٹکل علم و معرفت کے عظیم ستون اور دین و شریعت کے بے لوث خادم سے محروم ہوگیا۔مولانا مرحوم بھٹکل کے ہر تعلیمی و دعوتی ادارے سے منسلک تھے اور ہندوستان میں فقہ شافعی کے اکابر علماء میں تھے۔

یہ سیہ پوشی کی تیاری کسی کے غم ہے
محفل قدرت مگر خورشید کے ماتم میں ہے

شریک غم

ادارہ ادب اطفال بھٹکل 
ماہ نامہ پھول 
کہکشاں
کاروان اطفال
جملہ ممبران و کارکنان

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا