English   /   Kannada   /   Nawayathi

قاضی جماعت المسلمین بھٹکل و صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی انتقال کرگئے

share with us

بھٹکل 15 جولائی 2020(فکرو خبر نیوز) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ شہر بھٹکل کی عظیم شخصیت ، قاضی جماعت المسلمین و صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمة اللہ علیہ آج  انتقال کرگئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اس خبر نے بھٹکل سمیت آس پاس کے علاقوں کی عوام کو مغموم کردیا ہے۔ آپ کی شخصیت ہر دل عزیز تھی۔ کئی اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی تھے اور جنوبی ہند کی عظیم درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدارت کے عہدے پر فائز تھے۔
مولانا نے جامعات الصالحات بھٹکل میں بحیثیت مہتمم کئی سالوں تک خدمات انجام دی ہے۔ تحفیظ القرآن بھٹکل کے نام سے موسوم ادارہ کے آپ صدر تھے۔
نوجوانوں کو آپ سے گہرا تعلق تھا۔ خصوصاً جب مولانا مرحوم بحیثیت امام فاروقی مسجد میں مقرر ہوئے تو نوجوانوں کی بڑی تعداد مولانا سے ملاقات اور ان کے آراء و مشورے حاصل کرنے کی غرض سے مسجد فاروقی میں جمع ہوتے۔ 
مولانا علمی اعتبار سے بڑے درجہ پر فائز تھے ۔ فقہ شافعی سے گہرا تعلق تھا۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بطور استاد اور قائم مقام مہتمم کی خدمات کے دوران فقہ شافعی مولانا کا خاص موضوع تھا۔
مولانا کی شخصیت انجمن حامئ مسلمین سے بھی جڑی رہی۔ کئی سالوں تک آپ نے یہاں اسلامیات کی تعلیم دی۔
گزشتہ کئی دنوں سے مولانا علیل چل رہے تھے جن کا علاج منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں جاری تھا۔ آج بعد عصر آپ کے انتقال کی غمناک خبر موصول ہوئی۔
ادارہ فکرو خبر بھٹکل دعا گو کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ آپ کی خدمات قبول فرمائے اور امت کو خصوصاً اہلیان بھٹکل کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا